تحریک انصاف نے بداخلاقی کا نیا معیار قائم کیا،ریفرنس دائر کرنا ہمارے ممبران کا حق ہے:شاہد خاقان عباسی

تحریک انصاف نے بداخلاقی کا نیا معیار قائم کیا،ریفرنس دائر کرنا ہمارے ممبران ...
تحریک انصاف نے بداخلاقی کا نیا معیار قائم کیا،ریفرنس دائر کرنا ہمارے ممبران کا حق ہے:شاہد خاقان عباسی

  



اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ریفرنس دائر کرنا ہمارے ممبران کا حق ہے، تحریک انصاف نے بداخلاقی کا نیا معیار قائم کیا، ٹی او آر ز سب کے لئے مساوی اور قابل عمل ہونے چاہیں۔

’’پی ٹی وی نیوز ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جماعت تحریک انصاف نے بداخلاقی کا نیا معیار قائم کیا، عوام نے اپوزیشن کے تمام بے بنیاد الزامات کو مسترد کردیا اور کشمیر کے انتخابات میں نواز لیگ کو کامیاب کیا،عمران خان کے خلاف ریفرنس دائر کرنا ہمارے ممبران کا حق ہے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں امن وامان کے لئے رینجرز کا وہاں ہونا ضروری ہے،سندھ میں امن ہو گا تو اس کا سیاسی فائد پیپلز پارٹی کو ہو گا ،جبکہ پاکستانی معیشت کے لئے بھی سندھ میں حالات کے حالات کا پرامن ہونا ضروری ہے جبکہ ملکی معیشت کا استحکام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے پانامہ لیکس پر ٹی او آر کے لئے ہرممکن کوشش کی، ٹی او آرز ایسے ہونے چاہئیں جن پر کسی کو بھی اعتراض نہ ہو اورہم بھی ایسے ہی ٹی او آرز چاہتے ہیں جو سب کیلئے مساوی اور قابل عمل ہوں۔

مزید : قومی


loading...