دنیا کے طاقتور ترین صدر اوباما کی بیٹی ساشا نے ریسٹورنٹ میں کام شروع کر دیا

دنیا کے طاقتور ترین صدر اوباما کی بیٹی ساشا نے ریسٹورنٹ میں کام شروع کر دیا
دنیا کے طاقتور ترین صدر اوباما کی بیٹی ساشا نے ریسٹورنٹ میں کام شروع کر دیا

  



واشنگٹن (نیوز ڈیسک)دنیا کے طاقتور ترین صدر باراک اوباما کی بیٹی ساشا نے آسائشوں کو چھوڑ کر ایک ریسٹورنٹ میں کام شروع کر دیا ہے اور گاہکوں کو کھانا پیش کرنے میں مصروف ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما کی بیٹی نے ایک ریسٹورنٹ میں کام شروع کر دیا ہے۔ ساشا اوباما گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران میسی چیوسٹس میں قائم مارتھا وائن لینڈ میں کھانا پیش کر رہی ہیں۔ امریکی میڈیا میں جاری تصاویر میں ساشا اوباما کو یونیفارم پہن کیش کاوئنٹر پر کام کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ساشا اوباما کی ذمہ داریوں میں میزوں پر گاہکوں کا انتظار کرنا اور کھانے سے قبل تیاریاں مکمل کرنا بھی شامل ہیں۔ امریکی صدر کی اہلیہ مشیل اوباما نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ وہ اپنی بیٹیوں کی جتنی حد تک ہو سکے ایک عام انسان جیسی پرورش کر رہی ہیں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...