سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی پریشانیوں میں اضافہ: وزیر اوورسیز پاکستان سے روانہ ہی نہ ہوسکے، بھارتیوں کا مسئلہ حل

سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی پریشانیوں میں اضافہ: وزیر اوورسیز پاکستان ...
سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی پریشانیوں میں اضافہ: وزیر اوورسیز پاکستان سے روانہ ہی نہ ہوسکے، بھارتیوں کا مسئلہ حل

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی مشکلات میں بے انتہا اضافہ ہوگیا ہے جبکہ وزیراعظم کی جانب سے فوری طور پر سعودیہ روانہ ہونے کا حکم ملنے کے 48گھنٹے بعد بھی وزیر اوورسیز پیر صدرالدین راشدی سعودی عرب روانہ نہ ہوسکے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ” آج کامران خان کے ساتھ“ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ ان کا سفارتی پاسپورٹ ہی نہیں بن سکا جس کی وجہ سے ان کو ویزہ نہیں مل سکا۔دوسری طرف بھارتی وزیر نے سعودی عرب جا کر اپنے شہریوں کا مسئلہ حل کرا لیا ہے۔ سعودی حکومت ان بھارتیوں کیلئے تمام مراعات اور واجبات کا اعلان کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ ماضی میں سعودی حکومت بھارت کو اپنا عظیم دوست قراردے چکی ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...