پولیس کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ،خیبر پختونخوا میں مثالی نظام لائے ہیں،پورے ملک میں نافذ ہونا چاہئے:عمران خان

پولیس کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ،خیبر پختونخوا میں مثالی ...
پولیس کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ،خیبر پختونخوا میں مثالی نظام لائے ہیں،پورے ملک میں نافذ ہونا چاہئے:عمران خان

  



اسلام آباد( نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی طرز پر پولیس ریفارمز پورے ملک میں لائی جانی چاہیں، آج تک پولیس مخالفین اور سیاسی مقاصد کے لئے استعمال ہوتی آرہی ہے،صوبائی حکومت محکمہ پولیس میں جو ریفارمز لارہی ہے وہ مثالی ہیں۔

خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں ’’آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی(اے پی این ایس) اور کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز(سی پی این ای) کے مشترکہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کاکہنا تھا کہ پولیس آرڈر کے تحت پہلی بار کوئی صوبائی حکومت کسی ادارے کو اختیارات سونپ رہی ہے،خیبر پختونخوا میں ذاتی مفادات مخالف( Conflict of Interest) ) قانون سازی لارہے ہیں جس سے عوامی نمائندوں کی ٹھیکہ داری ختم ہوگی اور کوئی ذاتی کاروبار نہیں کرسکے گا اور کرپشن پر قابو پایا جاسکے گا۔اس موقع پر آئی جی خیبر پختونخوا ناصر خان درانی نے ’’اے پی این ایس‘‘ اور ’’سی پی این ای ‘‘کے وفد کو صوبے میں ہونے والی پولیس ریفارمز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور نئے پولیس آرڈر 2016 کے تحت محکمہ میں لائی جانے والی ریفارمز سے متعلق اگاہ کیا ۔اے پی این ایس کے صدر سرمدعلی اور رمیزہ مجید نظامی سمیت دیگر عہدیداروں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو صوبے میں اخبارات کو درپیش مسائل اور دفاترکی سیکورٹی

سے متعلق آگاہ کیا ،جس پر عمران خان نے فوری مسائل حل کی یقین دہانی کرائی۔

مزید : اسلام آباد


loading...