لاہور:صبح سے بجلی نہ ہونے پر شہری مشتعل، ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے علاقے کرم نگر مصری شاہ میں صبح سات بجے سے بجلی بند ہونے پر شہری سراپا احتجاج بن گئے۔ اس دوران انہوں نے ٹائروں کو آگ لگا کر سڑک بند کردی ۔ مظاہرین نے حکومت اور واپڈا کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔
C42کے مطابق مصری شاہ کے علاقہ کرم نگر میں بجلی صبح ہی سے بند تھی جس کی اطلاع واپڈا کے حکام کو دی گئی لیکن کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی ان کا عملہ بجلی ٹھیک کرنے نہ آیا۔اس دوران کئی بچے ، خواتین اور بزرگ شہری گرمی کی وجہ سے بے ہوش ہوگئے۔کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی جب بجلی ٹھیک نہ کی گئی تو شہری مشتعل ہوگئے اور ٹائروں کو آگ لگا کر سڑک بند کر دی جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ واپڈا کے حکام اور ضلعی انتظامیہ نے مظاہرین کو بجلی بحالی کی یقین دہانی کرائی جس پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔