سرحد پر میاں بیوی کی آمد، سکیورٹی اہلکاروں کو اچانک اُن کی وین سے ایک جوتا لٹکتا نظر آگیا، تلاشی لینے کیلئے ڈگی کھولی تو سامنے ایسا منظر کہ ہر کسی کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا، سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ اس طرح۔۔۔
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک برطانوی جوڑا وین میں فرانس سے برطانیہ آ رہا تھا کہ سرحد پر انہیں برطانوی بارڈر پولیس نے روک لیا اور وین کا پچھلا دروازہ کھولنے کو کہا۔ جب انہوں نے دروازہ کھولا تو پولیس کو ایسی چیز نظر آ گئی کہ پولیس اہلکار دنگ رہ گئے اورفوری طور پر دونوں کو گرفتار کر لیا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 28سالہ کیٹی بیتھل نامی خاتون اور اس کا شوہر ایرون ہیریس جب برطانوی کنٹرول زون میں پہنچے تو وہاں انہیں برطانوی بارڈر پولیس نے روک لیا۔
’مرنے سے پہلے میں چاہتی ہوں کہ 600 کلومیٹر دور سے یہ چیز مجھے لادو‘ مرنے سے پہلے خاتون نے ایسی آخری خواہش ظاہر کردی جو تاریخ میں آج تک کسی نے نہ کی ہوگی
رپورٹ کے مطابق کیٹی نے پولیس کو بتایا کہ وہ وین میں ٹائر لیجا رہی ہے۔ جب پولیس نے وین کا دروازہ کھلوایا تو دیکھا کہ وین واقعی ٹائروں سے بھری ہوئی تھی لیکن ٹائروں کے اندر سے دوانسانی پاﺅں باہرلٹکتے نظر آ رہے تھے۔ پولیس نے جب پوچھا کہ ”یہ کیا ہے؟“ تو برطانوی شہر گلنگھم کی رہائشی کیٹی مصنوعی حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہنے لگی کہ ”یہ کیسے اندر داخل ہو گیا؟“ پولیس نے جب ٹائر باہر نکالنے شروع کیے تو یہ دیکھ کر ان کی حیرت کی انتہاءنہ رہی کہ ٹائروں کے بیچ ایک نہ دو، پورے 12لوگ موجود تھے۔ یہ تمام ویت نام کے شہری تھے جنہیں کیٹی اور اس کا شوہر غیرقانونی طور پر برطانیہ پہنچنے میں مدد دے رہے تھے۔ انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا گیا جہاں ان کے خلاف مقدمہ جاری ہے۔