موبائل کے بعد سام سنگ اب کونسی جدید ترین چیز منظر عام پر لانے والا ہے؟ غلطی سے بڑا راز افشاءہوگیا

موبائل کے بعد سام سنگ اب کونسی جدید ترین چیز منظر عام پر لانے والا ہے؟ غلطی سے ...
موبائل کے بعد سام سنگ اب کونسی جدید ترین چیز منظر عام پر لانے والا ہے؟ غلطی سے بڑا راز افشاءہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیئول (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کوریا کی کمپنی سام سنگ کی طرف سے غلطی سے اپنا ہی ایک راز افشاءکر دیا گیا ہے جس سے معلوم ہوا ہے کہ کمپنی ایک اور انتہائی جدید چیز متعارف کروانے جا رہی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق کمپنی اس سے قبل ’گیئر ایس 3‘ اور گیئر فٹ2‘ جیسی جدید ترین ڈیوائسز متعارف کروا چکی ہے ۔کمپنی کی طرف سے اپنے سمارٹ لیب پلس پروگرام کے اراکین کو غلطی سے بھیجی گئی ایک سروے ای میل سے انکشاف ہوا ہے کہ اب کمپنی ایک ’سمارٹ واچ‘ متعارف کروانے جا رہی ہے جس میں گیئر ایس 3اور گیئرفٹ 2دونوں کے تمام فیچرز موجود ہوں گے اور یہ گھڑی جم میں، کام کی جگہ پر یا کہیں بھی پہنی جا سکے گی۔

فیس بک نے روبوٹ بناڈالے لیکن پھر چند ہی دنوں میں انہوں نے کیا انتہائی خطرناک کام کردیا کہ سب کو فوری بند کرنا پڑگیا؟ جان کر آپ کے بھی ہوش اُڑجائیں گے
رپورٹ کے مطابق یہ سمارٹ واچ اس خاص انداز میں ڈیزائن کی گئی ہے کہ صارفین اسے تمام دن پہن سکیں گے۔ یہ مکمل واٹر پروف ہو گی اور پیراکی کے دوران بھی پہنی جا سکے گی۔ اس سمارٹ واچ کے ذریعے صارفین اپنی فٹنس جانچ سکیں گے، اپنی سرگرمیوں پر نظر رکھ سکیں گے، اپنے وزن اور خوراک کو متوازن رکھ سکیں گے ۔ اس کے علاوہ دیگر کئی چیزوں میں یہ سمارٹ واچ صارفین کے لیے مددگار ثابت ہوگی۔ کمپنی کی طرف سے بھیجی گئی ای میل میں بتایا گیا ہے کہ ”یہ سمارٹ واچ صارفین کے جسمانی تحرک پر نظر رکھے گی اور جب وہ بالکل غیرمتحرک ہوں گے یا زیادہ تھکا دینے والا کام کر رہے ہوں گے تو سمارٹ واچ الرٹ جاری کرے گی اور انہیں بتائے گی کہ وہ بالکل غیرمتحرک ہو چکے ہیں، انہیں کوئی کام کرنا چاہیے یا وہ زیادہ کام کر رہے ہیں، انہیں کچھ آرام کرنا چاہیے۔ “