بھارتی فلم ’’پدمان‘‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا
ممبئی (اے پی پی)بالی وڈ اداکار اکشے کمار کی نئی فلم ’’پدمان‘‘ کی پہلی جھلک کے ساتھ ساتھ اس کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’پدمان‘‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔فلم13اپریل 2018ء کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی جبکہ اکشے کمار کی اہلیہ ٹونکل کھنہ نے فلم کی پہلی جھلک بھی جاری کر دی ہے ۔پوسٹر میں اکشے سائیکل پرسوار دونوں ہاتھ اوپر کئے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ۔