عمر اکمل ڈومیسٹک کرکٹ میں نئی ٹیم کے لیے ان ایکشن ہونگے
لاہور(سپورٹس رپورٹر )ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل اس وقت قومی ٹیم میں واپسی کے لیے بھرپور جتن کررہے ہیں اور اس وقت وہ انگلینڈ میں اپنی فٹنس پر کا م کرنے میں مشغول ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی کے سکواڈ سے باہر ہونے والے27سالہ عمر اکمل اب ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے انبار لگا کر ٹیم میں واپسی کے لیے پرامید ہیں اور اس مقصد کے لیے انہوں نے سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی ٹیم کو چھوڑ کر یونائیٹڈ بینک کی ٹیم میں شمولیت اختیا ر کی ہے جس کے لیے وہ اکتوبر میں شروع ہونے والے سیزن میں ان ایکشن ہوں گے۔