ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ لندن میں شروع ہو گئی

ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ لندن میں شروع ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیٹ نیوز)ورلڈ اتھلیٹکس چیمئن شپ لندن میں شروع ہوگئی ،امریکن اتھلیٹس چیمیئن شپ میں بہترین کارکردگی کے لئے پرعزم ہیں ،دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ میگا ایونٹ میں آخری مرتبہ ٹریک پر دوڑیں گے۔ ذرائع کے مطابق ورلڈ اتھلیٹکس چیمئین شپ اولمپک سٹیڈیم لندن میں شروع ہو گی،چیمپئن شپ میں دنیا بھر کے ٹاپ اتھلیٹ ایکشن میں دکھائی دیں گے ۔ورلڈ اتھلیٹکس چیمئن میں امریکا کی ٹیم بہترین کارکردگی دکھانے کے لئے پرعزم ہے ،امریکا کے ٹرپل جمپر کرسٹیان ٹیلر کا کہنا تھا کہ وہ چیمپئن شپ میں جوناتھن ایڈورڈ کا 22سال پرانا ٹرپل جمپ کا عالمی ریکارڈ توڑنے کے لئے پرامید ہیں ۔سپرنٹر کرسٹیان کولمین صرف سو میٹر سپرنٹ میں حصہ لیں گے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ ورلڈ ریکارڈ ہولڈر یوسین بولٹ کو شکست دینے کی خواہش لے کر لندن پہنچے ہیں ۔دنیا کے تیز ترین انسان کا اعزاز رکھنے والے یوسین بولٹ ورلڈ چیمئن شپ میں آخری مرتبہ ٹریک پر ایکشن میں دکھائی دیں گے ،ورلڈ چیمئن اتھلیٹ کہتے ہیں کہ وہ فتح کے ساتھ کیرئر کا اختتام کرنے کے خواہش مند ہیں ۔