رومان رئیس کو بھی کاؤنٹی کھیلنے کی پیشکش

رومان رئیس کو بھی کاؤنٹی کھیلنے کی پیشکش
رومان رئیس کو بھی کاؤنٹی کھیلنے کی پیشکش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس ڈیسک ) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر رومان رئیس کو بھی کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کی پیش کش کی گئی ہے۔رومان رئیس چیمپئنز ٹرافی کی فاتح قومی کرکٹ ٹیم میں شامل تھے اور انہوں نے اس دوران میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔قومی کرکٹر رومان رئیس نے بتایا کہ انگلش کاؤنٹی ڈرہم نے ان سے رابطہ کیا ہے جس سے کاؤنٹی کا معاہدہ کرنے جارہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے کے بعد اگلے سال کاؤنٹی کھیلوں گا۔رومان رئیس کا کہنا تھا کہ کاؤنٹی سے کھیل میں مزید نکھار آئے گا۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے ہیرو فخر زمان اور شاداب خان بھی کیریبین کرکٹ لیگ سے معاہدہ کرچکے ہیں اور بابر اعظم بھی اسی لیگ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔