دو ایرانی فٹبالروں کو بیک وقت تعریف اور تنقید کا سامنا

دو ایرانی فٹبالروں کو بیک وقت تعریف اور تنقید کا سامنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تہران( آن لائن )دو ایرانی فٹبالروں کو ان کے ملک ایران میں اس وقت تعریف اور تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب انھوں نے اپنے یونانی فٹبال کلب کی جانب سے اسرائیلی کلب مکابی تل ابیب کے حلاف میچ کھیلا۔یورپا لیگ کے تیسرے کوالیفائنگ راؤنڈ میں پینیئنائز آف ایتھنز اور مکابی کے درمیان کھیلا گیا یہ میچ دونوں ہی ٹیموں کے مداح یاد رکھنا نہیں چاہیں گے تاہم اس کے باوجود گراؤنڈ پر ایرانی فٹبالرز مسعود شوجاعی اور احسن ہجصافی کی موجودگی ایرانیوں کی نگاہ سے نہ بچ سکی۔خیال رہے کہ ایران چونکہ اسرائیل کو ریاست تسلیم نہیں کرتا اس لیے وہ اپنے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی مقابلوں میں اسرائیلی کھلاڑیوں کے مد مقابل آنے کی اجازت نہیں دیتا۔