گڈز ٹرانسپورٹ سیکٹر کو انڈسٹری کا درجہ دیا جائے،نبیل محمود طارق
لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹری نبیل محمود طارق نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گڈز ٹرانسپورٹ سیکٹر کو انڈسٹری کا درجہ دیا جائے جبکہ اس کی پالیسی کو از سر نو ٹرانسپورٹروں کی مشاورت سے تر تیب دیا جائے تاکہ کاروباری سر گر میوں میں بہتری اور حکومتی ریونیو میں اضافہ ممکن ہو سکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹرانسپورٹروں کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ اس موقع پر گڈز ٹرانسپورٹرز رہنماء مختار احمد چوہدری ، علیم بٹ ، مرزا ارشد بیگ ، الیاس خان ،طارق مجیدو دیگر مو جو د تھے ۔ نبیل محمو د طارق نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف اپنے وعدے کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں جدید ماڈل ٹر ک اسٹینڈز بنانے کی منظوری دیں جبکہ صو بائی دارلحکومت میں تین ہزار کنال پر بڑا ٹر ک اسٹینڈ قائم کرنے کے لیے اراضی دیتے ہوئے اس سیکٹر کو ریلیف دیا جائے تاکہ گڈز ٹرانسپورٹ کا پہیہ چلتا رہے جس سے کاروبار بھی بہتر ہو گا اور حکومت کے ریو نیو میں بھی اضافہ ہو گا ۔