تحریک پاکستان میں طلبہ نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا،کرنل(ر) اکرام اللہ خان

تحریک پاکستان میں طلبہ نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا،کرنل(ر) اکرام اللہ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان عطیۂ خداوندی ہے اور مسلمانان برصغیر نے قائداعظمؒ کی ولولہ انگیز قیادت میں لازوال قربانیوں کے بعد یہ آزاد ملک حاصل کیا ۔تقسیم ہند کے وقت انسانی تاریخ کی سب سے بڑی ہجرت ہوئی اور اس دوران مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھائے گئے ان خیالات کااظہار تحریک پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ کارکن کرنل(ر) اکرام اللہ خان نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان ،شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں 70ویں یومِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ’’میں نے پاکستان بنتے دیکھا‘‘ کے عنوان سے لیکچر کے دوران طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس لیکچر کا اہتمام نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرزٹرسٹ کے اشتراک سے کیاتھا۔ کرنل(ر) اکرام اللہ خان نے کہاکہ مسلمانان برصغیر کے حقوق و مفادات کے تحفظ کیلئے 1906ء میں مسلم لیگ قائم ہوئی۔ہندو اور انگریز مسلمانوں کو الگ قوم ماننے کو تیار نہیں تھے ۔قائداعظمؒ نے فرمایا کہ مسلمان ہر لحاظ سے ہندوؤں سے الگ قوم ہیں ۔تحریک پاکستان میں طلبہ نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ۔ اسلامیہ کالج ،ریلوے روڈ لاہور تحریک پاکستان کا ایک مضبوط قلعہ تھا۔ 1945-46ء کے ہونیوالے انتخابات میں آل انڈیا مسلم لیگ نے قائداعظمؒ کی ولولہ انگیز قیادت میں فقیدالمثال کامیابی حاصل کی اور بالآخر 14اگست 1947ء کو پاکستان دنیا کے نقشے پر ظاہر ہوا۔ کرنل(ر)اکرام اللہ خان نے پروگرام کے دوران تحریک پاکستان‘1945-46ء کے دوران مسلم لیگی امیدواروں کی انتخابی مہم اور قائداعظمؒ کو دیکھنے کے حوالے سے متعدد چشم دید واقعات بھی سنائے۔بعدازاں سوال و جواب کی نشست بھی ہوئی۔