صحافی کالونی کے پلاٹس میں خود رو جھاڑیوں کی صفائی مہم جاری

صحافی کالونی کے پلاٹس میں خود رو جھاڑیوں کی صفائی مہم جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) صحافی کالونی کے پلاٹس میں خودرو جھاڑیوں کی صفائی مہم جاری ہے۔اب تک A،CاورE کے متعددپلا ٹ اور پارکوں کی صفائی کر دی گئی ہے ۔صدر محمد شہباز میاں اور سیکرٹری عبدالمجید ساجد نے کہاکہ صحافی کالونی میں رہائشیوں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں ۔صفائی کی مہم صحافی کالونی کے تمام پلاٹس اور گرین بیلٹس کی صفائی تک جاری رہے گی۔اس سلسلے میں پنجاب جرنلسٹ ہاؤ سنگ فا ؤنڈیشن کے تعاون سے ٹریکٹر کی مدد سے جھاڑیوں اور پارکوں کی صفائی کی جارہی ہے۔ جبکہ صحافی کا لونی سے سانپوں اور دیگر حشرات کے مکمل خاتمے کیلئے محکمہ زراعت اور محکمہ جنگلات کی ٹیمیں4اگست، بروز جمعہ صحافی کالونی کادورہ کریں گی۔ اس موقع پر صحافی کالونی کے رہائشی سینئر صحافیوں نے صفائی مہم کے انعقاد پر پریس کلب کی کاوشوں کو خوب سراہا۔