ون ویلنگ میں ملوث 2ملزموں پر ایک ،ایک ہزار روپے فی کس جرمانہ
لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ون ویلنگ تیز رفتاری کے مقدمہ میں ملوث 2ملزموں پر جرمانہ عائد کر دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ حامد الرحمن ناصر کے روبرو مسلم ٹاؤن پولیس نے انٹی ون ویلنگ سکواڈ کی درخواست پر ملزمان حمزہ اور اشرف کے خلاف درج مقدمہ کا چالان پیش کیاتھا۔
پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے ملزمان کو تیز رفتاری اور ون ویلنگ کرنے پر گرفتار کیا تھا۔ملزمان کو ٹریفک وارڈن کی جانب سے وارننگ بھی دی گئی تھی۔ملزمان غفلت سے ڈرائیونگ کر رہے تھے جو کسی بھی وقت حادثہ کا سب بن سکتا تھا ۔ملزموں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمان کے اعتراف جرم پر ایک ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیاہے۔