ہائیکورٹ :نجی میڈیکل کالجوں میں میرٹ کے برعکس داخلے روکنے اور پالیسی پر عمل درآمد کا حکم

ہائیکورٹ :نجی میڈیکل کالجوں میں میرٹ کے برعکس داخلے روکنے اور پالیسی پر عمل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے نجی میڈیکل کالجوں میں بھاری فیسوں اور میرٹ کے برعکس داخلوں کو روکنے اور مرکزی داخلہ پالیسی پر عمل درآمد کرنے کا حکم دے دیاہے۔جس کے بعد نجی میڈیکل کالجوں میں بھی سرکاری میڈیکل کالجوں کی طرح یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میرٹ کا تعین کرے گی ۔جسٹس شمس محمود مرزا نے یہ حکم ینگ ڈاکٹرز ایسویسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی کی درخواست پر جاری کیا ۔درخواست گزار کی طرف سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ نجی میڈیکل کالجز میں میرٹ پر پورا اترنے والے طالب علموں کوداخلے دینے کی بجائے میرٹ کے برعکس بھاری فیسیں دینے والے طالب علموں کو داخلے دئیے جاتے ہیں۔پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے وکیل نوشاب اے خان نے عدالت کو بتایا کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو مرکزی داخلہ پالیسی پر عمل درآمد کرانے کی ہدایت کر دی گئی ہے، انہوں نے بتایا کہ رواں برس مرکزی داخلہ پالیسی کے تحت ہی ٹیسٹ اور انٹرویوز ہوں گے۔جس پر عدالت نے درخواست نمٹا دی۔
نجی میڈیکل

مزید :

علاقائی -