کامیاب حج آپریشن کروانیو الے دو سینئر سیکشن آفیسرز کو ڈپٹی سیکرٹری بنانے کا فیصلہ
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وزارت مذہبی امور میں گزشتہ 5سال سے کامیاب حج اپریشن کروانے والے دو سینئر سیکشن آفیسرز ناصر عزیز خان ،اظہر اقبال ہاشمی کی شاندار کارکردگی پر انہیں محکمانہ پروموشن دے کر سیکشن آفیسر سے ترقی دے کر ڈپٹی سیکرٹری بنانے کا فیصلہ،سلیکشن بورڈ نے منظوری دے دی،حج اپریشن 2017ء مکمل ہوتے ہی بطور سیکرٹری پروموٹ ہو جائیں گے ،ناصر عزیز خان اور اظہر اقبال ہاشمی نے وزارت مذہبی امور میں سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کی حج پالیسی کی تیاری سے عمل درآمد تک ایک نئی تاریخ رقم کی ہے ،مشکل سے مشکل حالات میں بھی کامیابی سے حج اپریشن مکمل کروایا ہے اب جبکہ انہیں ترقی دے کر ڈپٹی سیکرٹری بنایا جا رہا ہے وزارت مذہبی امور میں بڑا خلاء پیدا ہونے کا امکان ہے اس لیے سنجیدہ حلقوں کی طرف سے تجویز کیا گیا ہے کہ دو ایماندار ڈپٹی سیکرٹری کو وزارت مذہبی امور میں ہی ذمہ داری دی جائے تا کہ حج پالیسی کا نظام متاثر نہ ہو۔
سیکشن افسروں کی ترقی
