آپریشن خیبر فور ، راجگال میں دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے کلیئر ، ایک سہولت کار گرفتار
راولپنڈی(صباح نیوز)وادی راجگال میں دہشت گردوں کے اہم ٹھکانے کو کلئیر کرا لیا گیا۔ایف سی بلوچستان نے یوم آزادی پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔ملک میں آپریشن ردالفساد بھرپور انداز میں جاری ہے جبکہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ راجگال میں آپریشن خیبر فور منصوبے کے تحت پیش رفت جاری ہے۔فورسز نے دہشت گردوں کی ایک بڑی پناہ گاہ خالی کرا لی۔دونوں اطراف کے دہشت گرد پناہ گاہ کو ٹرانزٹ کے طور پر استعمال کرتے تھے۔کور کمانڈر پشاور نے آئی جی ایف سی کے ہمراہ آپریشن ایریا کا دورہ کیا اور جوانوں سے ملاقات کی۔دوسری طرف ایف سی بلوچستان نے یوم آزادی کی تقریبات میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ایف سی نے ژوب کے علاقے کچھ مینا میں خفیہ اطلاعات پرکارروائی کر کے دہشت گردوں کے ایک سہولت کار گرفتار کر کے ٹھکانہ تباہ کردیا۔ٹھکانے سے تیار بارودی سرنگیں، دھماکہ خیز مواد اور آئی ای ڈیز بنانے کا مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔
ردالفساد