ناراضی کی خبریں بے بنیادہیں

ناراضی کی خبریں بے بنیادہیں
 ناراضی کی خبریں بے بنیادہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ کے راہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ وزارت کے معاملے پر میری ناراضی کی خبریں بے بنیاد ہیں ، نواز شریف کا ساتھی ہوں ان کیلئے دل سے کام کروں گا ۔ انہوں نے یہ وضاحتی بیان ان کی جانب سے وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری میں عدم شرکت اور حلف نہ اٹھانے کے بعد آنے والی اطلاعات پر ردعمل کے طور پر دیا ۔ دانیال عزیز نے کہا کہ وزارت تو دور کی بات میری کسی بھی معاملے پر پارٹی قیادت سے کوئی اختلاف ہے اور نہ میں ناراض ہوں ۔ میری ناراضی کے حوالے سے تمام خبریں اور اطلاعات غیر حقیقت پسندانہ اور بے بنیاد ہیں ۔

مزید :

صفحہ اول -