مسلم لیگ (ن)والے غنڈہ گردی پر اتر آئے ہیں ،عمران خان
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے نواز شریف کی نااہلی کے بعد (ن) لیگ غنڈہ گردی پر اتر آئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ سے نواز شریف کی نااہلی کے بعد (ن) لیگ غنڈہ گردی پر اترآئی ہے، مسلم لیگ (ن) اداروں اور سیاسی مخالفین پر حملے کر رہی ہے۔ایک اور ٹویٹ میں چیرمین تحریک انصاف نے لال حویلی میں شیخ رشید پر (ن) لیگیوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کارروائیوں کو برداشت نہیں کریں گے۔
عمران خان