کوریا کی قومی اسمبلی کے سپیکر پاکستان کے چار روزہ سر کاری دورے پر اتوار کو اسلا م آباد پہنچیں گے
اسلا م آبا د(سٹاف رپورٹر):سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق کی دعوت پرکوریا کی قومی اسمبلی کے سپیکر چونگ سے کیون پارلیمانی وفد کے ہمراہ 6 سے 9 اگست تک پاکستان کا4روزہ دورہ کریں گے۔ کوریا کے پارلیمانی وفد کا دورہ پاکستان سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صاد۱ق کی سفارتی ڈپلومیسی کے ذریعے باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔ پاکستان میں قیام کے دوران چونگ سے کیون وفد کے ہمراہسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور چیئر مین سینٹ میاں رضاربانی سے ملاقاتوں کے علاوہ قومی اسمبلی میں رکھی گئی مہمانون کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کریں گے اور پارلیمنٹ کے سبزہ زار میں پودابھی لگائیں گے ۔کوریا کا پارلیمانی وفد صد رمملکت ، وزیراعظم وفاقی وزراء اور وزیر اعظم کے مشیربرائے خارجہ امور سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔ مہمان وفد کے اراکین اپنے دورے کے اختتامی مرحلے میں لاہو بھی جائیں گے ۔ جہا ں وہ گورنر پنجاب، وزیر اعلی پنجاب اور صوبائی اسمبلی کے سپیکر سے ملاقاتیں کریں گے ۔علاوہ ازیں مہمان وفد صوبائی اسمبلی پنجاب ، بادشاہی مسجد، قلعہ لاہور اور دیگر تاریخی مقامات کا دورہ بھی کریں گے۔