یونیورسٹی ٹاؤن پشاور میں سابق کمانڈنٹ صفوت غیور کے مقبرہ پر سلامی پیش کی گئی
پشاو ر (کرائمز رپورٹر)یوم شہداء کے موقع پر یونیورسٹی ٹاؤن پشاور میں سابق کمانڈنٹ صفوت غیور کے مقبرہ پر سلامی پیش کی گئی جس میں کمانڈنٹ ایف سی لیاقت علی خان اور دیگر ایف سی کے افسران و اہلکاروں نے شرکت کی شہید کی قبر پر گلدستہ پیش کیا گیا،اور شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی ، جس کے بعد فرنیٹئر کانسٹیبلری خیبر پختونخوا کے کمانڈنٹ کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی دیگر سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ دہشت گردی کے خلاف لڑنے والی فرنٹ لائن فورس ہے جو اس لحاظ سے منفرد ہے کہ ملک و قوم کی بقا کی اسجنگ میں ایف سی نے جوان سے لیکر کمانڈنٹ تک اپنی جانوں کی قربانی پیش کی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ایف سی کے جوان اور افسران ماضی کی طرح ہمیشہ قوم و ملک کی حفاظت کیلئے تیار ہیں اور ملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک بھر پور کردار ادا کرتے رہیں گئے۔