سعودی ایمبیسڈراسلام آباد نے نئے ریکروٹنگ ایجنسی کے لائنس کے رجسٹریشن شروع کر دی

سعودی ایمبیسڈراسلام آباد نے نئے ریکروٹنگ ایجنسی کے لائنس کے رجسٹریشن شروع ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)سعودی ایمبیسڈراسلام آباد نے نئے ریکروٹنگ ایجنسی کے لائنس کے رجسٹریشن شروع کر دی ریکروٹنگ ایجنسی کے مالکان میں خوشی کی لہردوڑگئی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ سات سالوں سے سعودی عرب کے اسلام آباد ایمبیسی نے نئے لائسنس کے رجسٹریشن کاعمل رکاہواتھا جس وجہ سے سینکڑوں ریکروٹنگ ایجنسی مالکان کے لائسنس التواء کاشکارتھے ۔گزشتہ روز سعودی ایمبیسی اسلام آباد نے رجسٹریشن کاعمل بہت تیزی کے ساتھ شروع کردیا اورتقریباتین دنوں میں نوے فیصدلائسنس کے رجسٹریشن کاعمل مکمل ہوگیا۔پروٹیکٹراف ایمگریشن مالاکنڈ ڈویژن کے 2017کے ٹاپ پروموٹر دامانہ اوورسیز کے منیجنگ ڈائریکٹرمحمدطاہرخان سعودی اورسعودی حکومت کاشکریہ اداکرتے ہوئے ان سے توقع ظاہرکی کہ وہ ائندہ کیلئے بھی پروموٹرزبرادری کودرپیش مسائل بہترطریقے سے حل کرنے کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائنگے اورپروموٹربرادری اورپاکستانی عوام اس مہم میں ان کے ساتھ شانہ بشانہ ہونگے۔