ن لیگ پیسوں کے زورپر عمران کی کردارکشی کررہی ہے،راشد حفیظ

ن لیگ پیسوں کے زورپر عمران کی کردارکشی کررہی ہے،راشد حفیظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے اور سابق امیدوار برائے سپیکر پنجاب اسمبلی راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ ن لیگ کی کرپشن کے خلاف کامیاب مہم کے نتیجے میں مسلم لیگ ن پیسوں کے زور پر عمران خان کی کردار کشی کر رہی ہے . عائشہ گلالئی کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں بلکہ اس کے پیچھے وہ پیسہ بول رہا ہے جو مسلم لیگ ن نے اسے دیا ہے . اچھوں کو برا ثابت کرنے کیلئے عورت کو استعمال کرنا کوئی نہیں بات نہیں اور نہ ہی اس میں کوئی حیرانی ہے مگر پاکستان کی سیاست میں اس گند کو داخل کرنے کا سہرا ن لیگ کے سر ہے جو انتہائی قابل افسوس اور باعث تشویش ہے . انہوں نے یہ بات تحریک انصاف کے پبلک سیکریٹریٹ برائے این اے 55 میں کارکنوں اور اپنے حلقے کے معززین کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی . راجہ راشد حفیظ نے کہا کہ وزارتوں کے شوق اور طلب میں پاگل ہوجانے والے ن لیگی فصلی بٹیروں نے پہلے پاکستان میں بدکلامی ، تشدد اور مار دھاڑ کی سیاست کو فروغ دے کر معاشرے کو تباہی کی جانب دھکیلا اور اب بے بنیاد الزامات لگا کر لوگوں کی توجہ شریف فیملی کے جرائم سے ہٹانا چاہتے ہیں . یہ انتہائی تشویشناک اور قابل افسوس امر ہے کہ ن لیگ عمران خان کے خلاف مالی کرپشن کے ثبوت ڈھونڈنے میں ناکام ہونے کے بعد انہیں غیر مقبول بنانے کی کوشش میں گھٹیا پن پر اتر آئی ہے