چکوال،سی سی ٹی وی کیمرے نصب نہ کرنے پر دوسناروں کیخلاف مقدمات درج
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)صرافہ بازار چکوال میں سیکورٹی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب نہ کرنے پر دو صرافوں کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلیے گئے، انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ سٹی چکوال محمد زراعت بلوچ نے استغاثہ دیا کہ دوران گشت وپڑتال صرافہ بازار پہنچا تو فیشن جیولرز شاپ کے مالک جاوید ولد اختر نے دکان کے باہر سی سی ٹی وی کیمرہ نصب نہ کررکھا تھا اور سیکورٹی کے بھی کوئی انتظامات نہیں کیے ہوئے تھے، جبکہ صرافہ بازار میں ہی طارق جیولرز کے مالک طارق ولد عبدالکریم ساکن چوآسیدنشاہ نے بھی اپنی دکان کے باہر سی سی ٹی وی کیمرہ نصب نہ کررکھا تھا، دونوں کے خلاف 14پنجاب سیکورٹی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں۔