پرویز مشرف کسی بھی وقت واپس آسکتے ہیں،نصراللہ خان آفریدی

پرویز مشرف کسی بھی وقت واپس آسکتے ہیں،نصراللہ خان آفریدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی( جنرل رپورٹر) آل پاکستان مسلم لیگ ضلع راولپنڈی کے صدر اور قومی اسمبلی این اے 56 سے الیکشن لڑنے کے امیدوار نصر اللہ خان آفریدی نے کہا ہے کہ پارٹی سربراہ جنرل پرویز مشرف کی کسی بھی وقت وطن واپسی ہو سکتی ہے یہ بات انہوں نے گزشتہ روز پارٹی کے منعقدہ اجلاس میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف کی وطن آمد پر ان کا تاریخی استقبال کیا جائے گا نصر اللہ آفریدی نے کہا کہ قائد اعظم کا خواب ایک مضبوط اور متحد پاکستان تھا اس خواب کو آج صرف جنرل مشرف ہی پورا کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف کے دور میں پاکستان ترقی و خوشحالیکی راہ پر گامزن تھا لیکن سیاستدانوں نے اسے کمزور کر دیا جنرل مشرف ہمارے لیڈر ہیں اور وہ ہی ملک کو دوبارہ عزت و وقار واپس دلا سکتے ہیں ۔