پاناما فیصلہ کے بعد پیپلزپارٹی کا پہلا عوامی شو،چترال میں جلسے کیلئے پنڈال سج گیا، جیالوں کا خون گرمانے کیلئے ڈی جے کی خدمات حاصل کر لی گئیں

پاناما فیصلہ کے بعد پیپلزپارٹی کا پہلا عوامی شو،چترال میں جلسے کیلئے پنڈال ...
پاناما فیصلہ کے بعد پیپلزپارٹی کا پہلا عوامی شو،چترال میں جلسے کیلئے پنڈال سج گیا، جیالوں کا خون گرمانے کیلئے ڈی جے کی خدمات حاصل کر لی گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چترال (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاناما فیصلے کے بعد پیپلزپارٹی کا پہلا عوامی شو،چترال کے تاریخی پولو گراﺅنڈمیں جلسے کیلئے پنڈال سج گیا،جلسے سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی بھی پاناما فیصلے کے بعد میدان میں آ گئی اور جیالوں کو متحرک کرنے کیلئے چترال میں آج عوامی شو کا انعقاد کرے گی اور اس حوالے سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ،گراﺅنڈ میں پیپلزپارٹی کے پرچم، کیپ اور بیجز کے سٹال بھی لگ گئے،جلسے سے خورشید شاہ ،اعتزاز احسن، نیئر بخاری بھی خطاب کریں گے جبکہ فرحت اللہ بابر، شیری رحمان،ندیم افضل چن اور دیگر بھی چترال پہنچ گئے،جلسے کیلئے ڈی جے کی خدمات حاصل کر لیں گئیںاور جلسے کیلئے خصوصی ترانہ تیارکر لیا گیاجو جیالوں کا خون گرمائے گا،ترانہ پشتو میں گلوکارعثمان بنگش کی آواز میں تیار کیا گیا ،جلسے کیلئے 500 سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی دیں گے ۔

مزید :

چترال -