ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال پانچویں روز بھی جاری،او پی ڈیز اور ان ڈور کا مکمل بائیکاٹ،محکمہ صحت اور ڈاکٹرز اپنی لڑائی میں ہمیں سزا نہ دیں، مریضوں کے لواحقین کا جناح ہسپتال لاہور میں احتجاج

ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال پانچویں روز بھی جاری،او پی ڈیز اور ان ڈور کا مکمل ...
ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال پانچویں روز بھی جاری،او پی ڈیز اور ان ڈور کا مکمل بائیکاٹ،محکمہ صحت اور ڈاکٹرز اپنی لڑائی میں ہمیں سزا نہ دیں، مریضوں کے لواحقین کا جناح ہسپتال لاہور میں احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ینگ ڈاکٹرز کی پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال پانچویں روز بھی جاری ،اوپی ڈیز اور ان ڈور بندہونے کی وجہ سے مریضوں کو شدیدمشکلات کا سامنا ہے، جناح ہسپتال لاہور میں مریضوں کے اہلخانہ کا احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا ہمیں کوئی سہولت نہیں دی جا رہی،محکمہ صحت اور ڈاکٹرز اپنی لڑائی میں ہمیں سزا نہ دی جائے،دوسری طرف ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی۔تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت مختلف شہروں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال پانچویں روز بھی جاری ہے ، او پی ڈیز اوران ڈوربند ہونے کی وجہ سے دور دراز سے آئے مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے ،ادھرگجرات ، رحیم یار خان ، فیصل آباداور ملتان میں بھی ینگ ڈاکٹرز سینٹرل انڈکشن پالیسی واپس لینے اور دیگر مطالبات کی منظوری کیلئے سراپا احتجاج ہیں۔
واضح رہے ینگ ڈاکٹرز سے مذاکرات میں ناکامی کے بعد محکمہ صحت نے کارروائی کرتے ہوئے ملتان اور لاہور میں ہسپتالوں سے غیر حاضر ڈاکٹرز کو معطل کر دیا ہے اور دیگر نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

مزید :

لاہور -