فریال کا سوشل میڈیا اکاﺅنٹ ہیک ہونے کا دعویٰ مسترد، عامر خان نے ویڈیو پیغام میں علیحدگی کی تصدیق کردی

فریال کا سوشل میڈیا اکاﺅنٹ ہیک ہونے کا دعویٰ مسترد، عامر خان نے ویڈیو پیغام ...
فریال کا سوشل میڈیا اکاﺅنٹ ہیک ہونے کا دعویٰ مسترد، عامر خان نے ویڈیو پیغام میں علیحدگی کی تصدیق کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے فریال مخدوم کا سوشل میڈیا اکاﺅنٹ ہیک ہونے کا دعویٰ مسترد کردیا اور اپنے ایک ویڈیو پیغام میں تصدیق کی ہے کہ ان کی باقاعدہ علیحدگی ہو چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عامر خان اپنی سابق اہلیہ فریال مخدوم سے علیحدگی اختیار کر چکے ہیں، انہوں نے اپنی بیوی سے علیحدگی کا اعلان سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا جس کے بعد فریال بھی میدان میں آگئیں اور عامر خان پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔ بعد میں فریال نے اپنے تمام ٹویٹس ڈیلیٹ کردیے اور سنیپ چیٹ پر پیغام دیا کہ ان دونوں کے ٹوئٹر اکاﺅنٹس ہیک ہوگئے تھے۔

فریال اور عامر خان کا طلا ق کا معاملہ ،اینتھونی جوشوا بھی میدان میں آ گئے ،دبنگ اعلان کر دیا
فریال کے پیغام کے تھوڑی ہی دیر میں عامر خان نے سنیپ چیٹ پر ایک ویڈیو پیغام دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ان دونوں کے درمیان جو کچھ ہوا وہ سب حقیقت پر مبنی ہے، اور ان میں سے کسی کا بھی سوشل میڈیا اکاﺅنٹ ہیک نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: باکسر محمد عامر خان نے اہلیہ فریال سے علیحدگی اختیار کر لی
عامر خان کا کہنا تھا کہ ’جو کچھ آپ لوگوں نے سوشل میڈیا پر دیکھا وہی سچ ہے، میں نے اور فریال نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے، کسی کا اکاﺅنٹ ہیک نہیں ہوا، ہمیں آگے بڑھنا ہوگا۔ مجھے افسوس ہے کہ فریال نے میرے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیالیکن پھر بھی اس کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں‘۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، میں بالکل ٹھیک ہوں جو ہونا تھا وہ ہو چکا ہے، اسے بدلا نہیں جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں : عامرخان کے گھر والے انہیں دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے تھے اسی وجہ سے باکسر نے خاندان سے علیحدگی اختیار کی : فریال مخدوم

ویڈیو دیکھیں

مزید :

کھیل -اہم خبریں -