اشتعال انگیز تقاریر کیس،ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کی ضمانت میں19 اگست تک توسیع
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشتگردی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر اور میڈیا ہاﺅسز پر حملے کیس میں فاروق ستار اور دیگر رہنماﺅں کی ضمانت میں 19 اگست تک توسیع کر دی گئی ،تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر اور میڈیا ہاوسزپرحملے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی اور سربراہ ایم کیو ایم فاروق ستار، روف صدیقی اور شاہد پاشاعدالت میں پیش ہوئے ، ایم کیو ایم رہنماﺅں پر 22 اگست سمیت سہولت کاری کے30 سے زائد مقدمات درج ہیں،عدالت نے اشتعال انگیزی کے25مقدمات میں ایم کیوایم رہنماؤں کی ضمانت میں19 اگست تک توسیع کر دی۔