مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری، مزید 3 نوجوانوں کو شہید کر دیا
سری نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت اور ریاستی دہشتگردی جاری ہے ،بارہ مولہ میں مزید 3 نوجوانوں کو شہید کر دیاگیا،تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے مظالم عروج پر پہنچ گئے اور 3 نوجوانوں کو ملزم قرار دے کر شہید کیا گیاجس کےخلاف کشمیریوں کی جانب سے شدید مظاہرے کئے گئے اور بھارتی مظالم کیخلاف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے ،اس موقع پرانتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی معطل کر دی۔
واضح رہے کہ کشمیری اپنے حق خودارادیت کیلئے کوشاں ہیں اور برہان وانی کی شہادت کے بعد آزادی کی تحریک زور پکڑ چکی ہے اور کشمیریوں آزادی کے حق کیلئے عالمی سطح پر آواز اٹھائی جا رہی ہے۔