عائشہ گلالئی اور عمران خان کا معاملہ، سوشل میڈیا پر امجد صابری مرحوم کی بیٹیوں اور عمران خان کی ایسی تصاویر جاری کر دی گئیں کہ ہر پاکستانی غصے سے پیچ و تاب کھانے لگا، دیکھ کر آپ کا غصہ بھی آسمان کو چھونے لگے گا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر ایم این اے عائشہ گلالئی نے بدکرداری کے الزامات عائد کئے تو الیکٹرانک میڈیا کیساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی ایک بھونچال آ گیا اور مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے حامیوں کے درمیان ایک ’جنگ‘ سی چھڑ گئی۔
اگرچہ اس معاملے کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی قرارداد منظور کر لی گئی ہے اور عمران خان نے اس کمیٹی کے قیام کا خیرمقدم بھی کر دیا ہے لیکن اس کے باوجود سوشل میڈیا پر اس معاملے پر بال کی کھال اتارنے کا سلسلہ جاری ہے اور ایسے میں چند صارفین کی جانب سے انتہائی شرمناک کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
سب کو یہ یاد ہو گا کہ پی ٹی آئی کی رہنماءعالیہ حمزہ نے فواد چوہدری کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ عائشہ گلالئی اور عمران خان کی ملاقات سے متعلق منظرعام پر آنے والی تصاویر سے صرف ایک بات ثابت ہوتی ہے کہ ہمارے لیڈر نے آپ کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی نہیں دیکھا اور وہ کسی کی طرف بھی آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھتا۔
سوشل میڈیا پر چند صارفین ان کے اس جملے کو غلط ثابت کرنے کیلئے تمام اخلاقی حدود پار کر گئے اور امجد صابری مرحوم کی بیٹیوں کی چند تصاویر اپ لوڈ کر کے انہیں انتہائی غلط رنگ دینے کی کوشش کی گئی ہے۔
امجد صابری جب قاتلانہ حملے میں مارے گئے تو عمران خان، بلاول بھٹو زرداری سمیت کئی سیاسی رہنماءاور دیگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد ان کے گھر تعزیت کیلئے گئے جن کی تصاویر بھی منظرعام پر آتی رہیں۔
عمران خان بھی جب ان کے گھر گئے تو وہاں ان کی کم عمر بیٹی بھی عمران خان سے ملنے کیلئے آئی جس پر عمران خان نے مسکرا کر انہیں پیار کیا اور اس کے بعد انہوں نے وہاں فاتحہ خوانی بھی کی۔
ان کی اس تصویر کو مخصوص طریقے سے کاٹ کر سوشل میڈیا پر یہ رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے جس پر ایک نیا ہنگامہ برپا ہے اور سنجیدہ صارفین اس حرکت پر شدید غصے میں ہیں۔
جب یہ تصاویر وائرل ہونا شروع ہو گئیں تو ایک صارف روحیدہ ملک نے اصل تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”یہ تصاویر اس وقت کی ہیں جب خان صاحب امجد صابری کے گھر تعزیت کیلئے گئے تھے جسے زوم کر کے الگ رنگ دیا جا رہا ہے۔۔۔ ڈوب مرو “
یہ تصاویر اس وقت کی ہیں جب خان صاحب امجد صابری کے گھر تعزیت کیلئے گئے تھے جسے پٹواری زوم کر کے الگ رنگ دے رہے ہیں...ڈوب مرو بے غیرتو pic.twitter.com/xOLRHdYMpS
— روحیده ملک (@RuhidaPTI) August 4, 2017
ان تصاویر کی حقیقت سامنے آنے کے بعد ہر کوئی غصے سے آگ بگولہ ہے کیونکہ ایسی کوئی بھی حرکت کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے اور سب کو ایک ذمہ دار پاکستانی ہونے کیساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر کچھ بھی شیئر کرتے ہوئے اس بات کا ضرور خیال رکھنا چاہئے کہ اس سے کسی کے جذبات مجروح نہ ہوں۔