ہاتھیوں کے خوف سے بھارت میں ایک شخص درخت پر رہنے کیلئے مجبور

ہاتھیوں کے خوف سے بھارت میں ایک شخص درخت پر رہنے کیلئے مجبور
ہاتھیوں کے خوف سے بھارت میں ایک شخص درخت پر رہنے کیلئے مجبور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہرمنیر طاہر) ہاتھیوں کے خوف سے بھارت میں ایک شخص درخت پر رہنے کیلئے مجبور۔ بھارتی ریاست کرناٹک کا ایک شخص ”گجا“ ہاتھیوں کے خوف سے عرصہ 2سال سے ایک جنگل میں آم کے درخت پر رہ رہا ہے۔ گجا جنگل سے شہد اور دیگر جنگلی اشیاءاکٹھی کرکے بیچتا ہے اور اپنی زندگی کی گاڑی چلاتا ہے۔ اس مقصد کیلئے جنگل میں رہنا اس کی مجبوری ہے کیونکہ شہر سے روزانہ جنگل آکر یہ کام کرنا آسان نہیں ہے۔ اس بات کا پتہ جب حکومت کو چلا تو حکومت نے اسے شہر میں باقاعدہ گھر کی پیشکش کی جبکہ انکار پر اسے وہیں قطعہ اراضی دے دیا گیا، جہاں وہ اپنا مکان بنا کررہ سکتا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -