پاکستان کے بیشتر حصوں میں اس وقت انٹرنیٹ بند یا بے حد سست رفتار کیوں ہے؟ بالآخر اصل وجہ سامنے آ گئی، جان کر آپ بھی غصے سے لال پیلے ہو جائیں گے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے بیشتر علاقوں میں انٹرنیٹ بند ہے یا پھر اس قدر سست رفتار ہے کہ استعمال کرنا ممکن ہی نہیں ہے۔ بالخصوص پی ٹی سی ایل کا انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین یہ شکایت کر رہے ہیں کہ ان کا انٹرنیٹ چل رہا ہے اور نہ ہی شکایت کیلئے مخصوص ہیلپ لائن پر فون سنا جا رہا ہے اور اس وجہ سے پاکستانیوں کا غصہ اور بھی زیادہ ہو گیا ہے تاہم اب اس سارے معاملے کے پیچھے چھپی اصل وجہ بھی سامنے آ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ عمران خان نے دراصل عائشہ گلالئی کو میسیجز بھیجے یا نہیں؟ پتہ کیسے لگایا جا سکتا ہے؟ طریقہ آپ بھی جانئے
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سسٹم بریک ڈاﺅن کے باعث پی ٹی سی ایل کے سیٹلائٹ گیٹ وے لنک میں، جو پاکستان میں انٹرنیٹ کی فراہمی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، بہت زیادہ شور ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے تقریباً 95 فیصد حصے میں انٹرنیٹ ”کوما“ کا شکار ہے، یعنی یا تو بند ہے یا انتہائی سست رفتار ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسی صورتحال میں جن لوگوں کا انٹرنیٹ اب بھی چل رہا ہے وہ ڈاﺅن لوڈنگ کرنے یا اس طرح کے دیگر معاملات سے اس وقت تک گریز کریں، جب تک مسئلہ حل نہیں ہو جاتا۔ ذرائع نے کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ مسئلہ اتوار کے روز سہ پہر 3 بجے تک حل ہونے کا امکان ہے۔
یہ اطلاعات موصول ہونے کے بعد روزنامہ پاکستان نے پی ٹی سی ایل سے رابطہ کر کے اصل صورتحال جاننے کی کوشش کی لیکن ہیلپ لائن مسلسل مصروف ملی اور یوں سوشل میڈیا پر سامنے والی صارفین کی شکایت بھی درست ثابت ہوئی کہ پی ٹی سی ایل کی ہیلپ لائن پر فون ہی نہیں مل رہا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ہزاروں پاکستانیوں نے اب تک انٹرنیٹ بند ہونے کی شکایت کی ہے اور ان میں زیادہ تعداد ان صارفین کی ہے جو پی ٹی سی ایل کا ڈی ایس ایل انٹرنیٹ یا پھر ایوو استعمال کر رہے ہیں۔
سمیر نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ یہ انٹرنیٹ زیر سمندر بچھائی گئی فائبر کیبل کٹنے سے پیدا ہوا ہے۔ اس کا کہنا ہے ”زیر سمندر کیبل کٹنے سے پی ٹی سی ایل ڈاﺅن ہے۔ آج صبح 5 بجے سے پاکستان میں انٹرنیٹ کی انتہائی ابتر صورتحال ہے۔“
#PTCL backbone is down due to underwater cable cut, pakistan face Massive internet issue since 5AM morning. @PTCLOfficial
— Sameer A.Rehman ???????? (@ImSameerOxPTI) August 5, 2017
فہیم نے بھی انٹرنیٹ بند ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ”پاکستان میں پی ٹی سی ایل سروس ڈاﺅن ہے۔“
#PTCL SERVICE IS DOWN IN PAKISTAN !
— F@heem (@faheem_kpk) August 5, 2017
کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے میر چاکر نے لکھا ”کوئٹہ میں پی ٹی سی ایل سروس ڈاﺅن ہے۔ یہ صرف میرا مسئلہ ہے یا انٹرنیٹ پرووائیڈر اور ویب سروس کا مسئلہ ہے؟“
@PTCLOfficial your internet service in #quetta is down.Provider or web service is having an outage or its just me. #ptcl
— chakar tamam (@MirChakar12) August 5, 2017
حبیبہ نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ”پی ٹی سی ایل نے عائشہ گلالئی کے بارے میں جھوٹ بولا، سروس ڈاﺅن ہو گئی۔“
#PTCL lied about Gulalai ;) Service Down!
— Habiba (@habiba_hayder) August 5, 2017
فوزیہ اس مسئلے سے انتہائی بیزار نظر آئیں اور لکھا ”اف۔۔۔! انٹرنیٹ منحوس ایک ہی دفعہ میں وفات کیوں نہیں پا جاتا۔ بھاڑ میں جاﺅ پی ٹی سی ایل۔“
UFFFFFFFFFF NET MANHOOS AIK HI DAFA MAE WAFAT KUIN NAI HO JATA.
— FAuZiA (@le_bigtimerush) August 5, 2017
FUCK YOU #PTCL
وقار ہاشم باوہ نے لکھا ”پاکستان میں گزشتہ 8 گھنٹوں سے پی ٹی سی ایل کا ڈی ایس ایل انٹرنیٹ اور ایوو سروس بند ہے۔ حتیٰ کہ 1218 ہیلپ لائن بھی ڈاﺅن ہے جہاں فون ہی نہیں سنا جا رہا ۔۔ ۔ عجیب ہے!!!“
@PTCLOfficial #ptcl #Pakistan PTCL internet not working since 8 hoursboth #evo and #dsl...even 1218 is down, not taking calls. Annoying!!!
— Waqar Hashim Bawa (@waqarbawa) August 5, 2017
پاکستان کے مختلف حصوں سے اب تک ہزاروں پاکستانیوں نے انٹرنیٹ بند یا انتہائی سست رفتار ہونے کی شکایت کی ہے جبکہ کچھ صارفین کی جانب سے یو فون کا موبائل انٹرنیٹ بند ہونے کی شکایت بھی کی گئی ہے۔ مندرجہ بالا ٹویٹس کے علاوہ دیگر لوگوں کا کیا کہنا ہے، آپ ذیل میں دئیے گئے پی ٹی سی ایل کے ہیش ٹیگ کو دیکھ کر بخوبی اندازہ کر سکتے ہیں۔