”پی ٹی آئی نے جاتی امراءکی کہانیاں سامنے لانے کی تیاری کر لی ہے اور اگر۔۔۔“ ان کہانیوں میں کیا ہے اور یہ کب سامنے لائی جائیں گی؟ معروف صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا، نیا ہنگامہ برپا ہو گیا

”پی ٹی آئی نے جاتی امراءکی کہانیاں سامنے لانے کی تیاری کر لی ہے اور اگر۔۔۔“ ...
”پی ٹی آئی نے جاتی امراءکی کہانیاں سامنے لانے کی تیاری کر لی ہے اور اگر۔۔۔“ ان کہانیوں میں کیا ہے اور یہ کب سامنے لائی جائیں گی؟ معروف صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا، نیا ہنگامہ برپا ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) والوں نے جاتی امراءکی ”کہانیاں“ سامنے لانے کی پوری تیاری کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ جی ٹی روڈ سے لاہورجانے کاحامی تھا،سکیورٹی والوں نے منع کر دیا، نواز شریف
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ اگرچہ عمران خان نے اس حوالے سے ایک ٹی وی انٹرویو میں بات کی ہے لیکن یہ معاملہ ابھی آگے بڑھے گا اور معاملات عمران خان کے ہاتھ بھی نکل جائیں گے کیونکہ پی ٹی آئی والے ادھر ”دھبڑ دوس“ کرنے کی پوری تیاری کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کے کردار پر یہاں تک بات پہنچی گئی کہ ان کے خون کے نمونے لئے جائیں تو اس کے بعد رائیونڈ اور جاتی امراءمیں جو کچھ پچھلے کئی سالوں میں ہوتا رہا ہے، ادھر کی کہانیاں سامنے لائی جائیں گی۔ اور پھر وہ ”دھبڑ دوس“ ہو گا اور بہت گند اچھلے گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ’ اس کو اپنا نمبر نہ دینا‘، سوشل میڈیا صارف کا ارم عظیم فاروقی کو نعیم الحق سے بچ کر رہنے کامشورہ
میں اسی لئے بار بار سب سے گزارش کر رہا ہوں کہ خدا کا واسطہ ہے اس معاملے سے دور رہیں۔ اور جو کو بھی سابق وزیراعظم نواز شریف کو عمران خان کے خون کے نمونوں والے معاملے پر مشورہ دے رہا ہے، اسے منع کیا جائے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -