”عائشہ گلالئی تو کچھ بھی نہیں، بہت جلد لندن کی یہ لڑکی بھی سامنے آنے والی ہے“ رانا ثناءاللہ نے اب تک کا سب سے خطرناک اعلان کر دیا، پی ٹی آئی والوں کی ہوائیاں اڑ گئیں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے وزیر قانون اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءرانا ثناءاللہ نے تہلکہ خیز دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان عائشہ گلالئی کی جانب سے لگنے والے الزامات سے بھاگ نہیں سکتے، لندن میں بھی ایک ایسی لڑکی ہے جس کا معاملہ جلد سامنے آنے والا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”پی ٹی آئی نے جاتی امراءکی کہانیاں سامنے لانے کی تیاری کر لی ہے اور اگر۔۔۔“ ان کہانیوں میں کیا ہے اور یہ کب سامنے لائی جائیں گی؟ معروف صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا، نیا ہنگامہ برپا ہو گیا
ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عائشہ گلالئی کی باتیں 1000 فیصد درست ہیں جبکہ ریحام خان کے ساتھ شادی بھی ایسا ہی سلسلہ تھا۔ عمران خان ان الزامات سے بھاگ نہیں سکتے ، لندن میں بھی ایک ایسی لڑکی ہے جس کا معاملہ جلد سامنے آنے والا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ عائشہ گلالئی اور عمران خان کا معاملہ، سوشل میڈیا پر امجد صابری مرحوم کی بیٹیوں اور عمران خان کی ایسی تصاویر جاری کر دی گئیں کہ ہر پاکستانی غصے سے پیچ و تاب کھانے لگا، دیکھ کر آپ کا غصہ بھی آسمان کو چھونے لگے گا
رانا ثناءاللہ نے کہا کہ اخلاقی بے راہ روی کا معاملہ پرانا ہے کیونکہ دھرنا ون اور کنٹینر کے دنوں سے ایسی باتیں سنتے آ رہے ہیں۔ عمران خان کو تحقیقات کے لئے اپنا بلیک بیری پیش کرنا ہو گا۔