شہباز شریف کو وزارت اعظمی پر لانے کے حوالے سے نواز شریف نے اپنی پارٹی کے رہنماﺅں کو گمراہ کیا :شاہ محمود قریشی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ شہبا ز شریف کو وزارت اعظمیٰ پر لانے کے حوالے سے نواز شریف نے اپنی پارٹی کے رہنماﺅں کو گمراہ کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے ہی پیشن گوئی کی تھی کہ شاہد خاقان عباسی پوری مدت کے لیے رہیں گے ،45دن کا وزیر اعظم 47رکنی کابینہ نہیں بناتا ۔
میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق دو اداروں پر تنقید نہیں کی جا سکتی جن میں سے ایک فوج اور دوسرا سپریم کورٹ ہے ،اگر کوئی شخصیت ایسا کر رہی ہے تو وہ آئین کی روح پر عمل نہیں کر رہی ،انہیں اپنے رویے پر نظر ثانی کرنی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر واویلا کرنے والے کہتے تھے کہ جمہوریت کی بساط کو لپیٹا جا رہا ہے لیکن پاکستانی قوم نے دیکھا جمہوریت آگے بڑھ رہی ہے ،احتساب کا عمل جمہوریت کو مضبوط کرتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اپنی پارٹی کے رہنماﺅں کو گمراہ کرنے کے لیے مستقل وزیر اعظم بنانے کی بات کی جبکہ شہباز شریف خود بھی قومی اسمبلی میں آنے کا ارادہ نہیں رکھتے کیونکہ ان کے بعد پنجاب کو سنبھالنے کے لیے کوئی نظر نہیں آرہا ۔
مزید خبریں:”پی ٹی آئی نے جاتی امراءکی کہانیاں سامنے لانے کی تیاری کر لی ہے اور اگر۔۔۔“ ان کہانیوں میں کیا ہے اور یہ کب سامنے لائی جائیں گی؟ معروف صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا، نیا ہنگامہ برپا ہو گیا