نواز شریف رہبر ملت ہیں، وہ کل بذریعہ موٹروے لاہور آئیں گے جہاں ان کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا، عوام ان کی آنے والی نسلوں کی جنگ لڑنے والے رہنماءکا ساتھ دیں: زعیم قادری

نواز شریف رہبر ملت ہیں، وہ کل بذریعہ موٹروے لاہور آئیں گے جہاں ان کا فقید ...
نواز شریف رہبر ملت ہیں، وہ کل بذریعہ موٹروے لاہور آئیں گے جہاں ان کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا، عوام ان کی آنے والی نسلوں کی جنگ لڑنے والے رہنماءکا ساتھ دیں: زعیم قادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے کہا ہے کہ نواز شریف کل اسلام آباد سے بذریعہ موٹروے لاہور تشریف لائیں گے، اور ان کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا۔ نواز شریف کا یہ پہلا سفر نہیں ہو گا بلکہ وہ اس کے بعد پاکستان کے ہر صوبے، ہر ضلع اور ہر شہر میں جائیں گے اور اپنے آنے والے سیاسی سفر کا اعلان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ عائشہ گلالئی اور عمران خان کا معاملہ، سوشل میڈیا پر امجد صابری مرحوم کی بیٹیوں اور عمران خان کی ایسی تصاویر جاری کر دی گئیں کہ ہر پاکستانی غصے سے پیچ و تاب کھانے لگا، دیکھ کر آپ کا غصہ بھی آسمان کو چھونے لگے گا
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے زعیم قادری نے کہا کہ رہبر ملت نواز شریف ایک فیصلے کے بعد، جس پر ہم نے من عن عملدرآمد کیا، اقتدار سے علیحدہ کر دیا گیا، ایسا پہلی بار نہیں ہوا، چاہے وہ غلام اسحاق خان کی 58 ٹی بی ہو، یا جنرل پرویز مشرف کا مارشل لاءہو، یا یہ فیصلہ۔ جس طرح جسٹس مغیر سے لے کر جسٹس ارشاد حسن خان تک کئے جانے والے فیصلوں پر تاریخ کے بے رحم اوراق، ان فیصلوں کی اہمیت اور سینٹنی کو اجاگر کرتے رہے ہیں، اس فیصلے کی اہمیت کا فیصلہ بھی وقت کرے گا۔ نواز شریف کسی وزارت عظمیٰ کے مرہون منت نہیں بلکہ وزارت عظمی کے سر کا تاج ہیں۔ اس قوم نے تین بار نواز شریف کو اللہ کے فضل کے بعد منتخب کیا اور تینوں بار عوام کے اس بھاری مینڈیٹ کو کبھی جان بوجھ کر اور کبھی 58 ٹی بی کے تلے اور کبھی اس فیصلے کے ذریعے منقطع کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی ذات پاکستان مسلم لیگ تک محدود نہیں، وہ اس ملک میں بنیادی حقوق، عوام کی بالادستی، 1973ءکے آئین پر عملدرآمد اور اس ملک میں بنیادی سیاسی ڈھانچے کو صحیح خطوط پر استوار کرنے کی جدوجہد کا آغاز ہے۔ یہ سفر جو ان کا پہلا سفر نہیں ہو گا بلکہ اس کے بعد وہ پاکستان کے ہر صوبے، ہر ضلع اور ہر شہر میں جا کر اپنے آنے والے سیاسی سفر کا اعلان فرمائیں گے۔ آج لازم ہے کہ پوری قوم ان کی اس جدوجہد پر ان کا ساتھ دے۔ یہ سفر ان کا پہلا سفر نہیں ہو گا بلکہ اس کے بعد وہ پاکستان کے ہر صوب، ہر ضلع اور ہر شہر میں جا کر اپنے آنے والے سیاسی سفر کا اعلان فرمائیں گے۔
زعیم قادری نے کہا کہ میں پاکستان کے عوام سے بالخصوص اور سیاسی جماعتوں سے بالعموم، سیاسی ورکرز اور نظریاتی سیاسی کارکنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ نواز شریف کا یہ سفر اقتدار کے حصول کیلئے نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ان کو یہ عزت و تکریم عطاءکر دی ہے کہ وہ جس کے سر پر ہاتھ رکھ دیں، وہ اس ملک کا وزیراعظم ہو جاتا ہے،۔ یہ چھوٹی بات نہیں اور اس کا نمونہ آپ نے چند دن پہلے شاہد خاقان عباسی کی صورت میں دیکھا۔
میں یہ سمجھتا ہوں کہ نواز شریف کی ذات،اس رہبری کیلئے بنی ہے جس کا تقاضا قومیں اپنے لیڈر سے کیاکرتی ہیں، انشاءاللہ میاں نواز شریف قوم کی امنگوں پر پورا اتریں گے اورانشاءاللہ اس جدوجہد کو جو بنیادی حقوق، عوام کی بالادستی اور آئین پر عملدرآمد ہونے تک جاری و ساری رہے گی۔ اس لئے میں توقع کرتا ہوں کہ کل پوری قوم میاں محمد نواز شریف کا استقبال کر کے یہ ثابت کرے گی کہ یہ قوم اپنے حقوق پر ہتھیار ڈالنے کیلئے تیار نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”پی ٹی آئی نے جاتی امراءکی کہانیاں سامنے لانے کی تیاری کر لی ہے اور اگر۔۔۔“ ان کہانیوں میں کیا ہے اور یہ کب سامنے لائی جائیں گی؟ معروف صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا، نیا ہنگامہ برپا ہو گیا
ان کا کہنا تھا کہ ایک فیصلہ عدالت کا تھا جسے من و عن قبول کیا اور ایک فیصلہ عوام کا ہے اور انشاءاللہ عوامی فیصلے دوررس بھی ہوتے ہیں اور نتائج بھی دیا کرتے ہیں۔ کل کا عوامی فیصلہ اس ملک میں جمہوریت کے قائم و دائم رہنے اور اصل صورت میں عملدرآمد ہونے کا فیصلہ ہو گا۔ کل عوام یہ فیصلہ کریں گے کہ اس ملک میں عوامی بنیادی حقوق کا احاطہ آئین اور قانون کے پیرائے میں رہ کر کیا جائے گا یا کسی سازش یا بیک ڈور ڈپلومیسی کے ذریعے۔ میں ایک بار پھر پاکستانی قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ جس شخص کو آپ نے تین بار اقتدار بخشا، آج وہ آپ کی آنے والی نسلوں کی جنگ لڑنے کیلئے تیار ہے۔ آئیے میاں نواز شریف کو اس سفر پر کامیابی کی نوید سنائیں۔

مزید :

لاہور -