یہ دونوں لڑکے دوستوں کیساتھ سیر کو گئے اور 2000 فٹ گہری کھائی کے دہانے پر اٹکھیلیاں کرنے لگے، لیکن پھر اچانک کچھ ایسا ہو گیا کہ وہاں موجود سب لوگوں کی چیخیں نکل گئیں، دیکھ کر آپ کا دل بھی حلق کو آ جائے گا

یہ دونوں لڑکے دوستوں کیساتھ سیر کو گئے اور 2000 فٹ گہری کھائی کے دہانے پر ...
یہ دونوں لڑکے دوستوں کیساتھ سیر کو گئے اور 2000 فٹ گہری کھائی کے دہانے پر اٹکھیلیاں کرنے لگے، لیکن پھر اچانک کچھ ایسا ہو گیا کہ وہاں موجود سب لوگوں کی چیخیں نکل گئیں، دیکھ کر آپ کا دل بھی حلق کو آ جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع سندھو درگ کے علاقے امبولی گھاٹ میں دو نوجوان اٹکھیلیاں کرتے ہوئے 2000 فٹ گہری کھائی میں جا گرے۔ حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جسے جو بھی دیکھتا ہے، اس کا دل حلق کو آ جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ عائشہ گلالئی اور عمران خان کا معاملہ، سوشل میڈیا پر امجد صابری مرحوم کی بیٹیوں اور عمران خان کی ایسی تصاویر جاری کر دی گئیں کہ ہر پاکستانی غصے سے پیچ و تاب کھانے لگا، دیکھ کر آپ کا غصہ بھی آسمان کو چھونے لگے گا
بھارتی خبر رساں ادارے نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ حادثہ یکم اگست کو امبولی گھاٹ میں واقعہ ایک مشہور پکنک پوائنٹ کاوالے ساد پر پیش آیا۔ 26 سالہ عمران غارادی، اور 21 سالہ پراتاپ راٹھوڑ دیگر 5 دوستوں کے ہمراہ وادی میں سیر کی غرض سے گئے تھے۔ ساونت وادی پولیس سٹیشن کے سینئر پولیس انسپکٹر سنیل دھناﺅڑے کے مطابق علاقے میں تیز بارش کے باعث دونوں کی لاشیں تاحال نہیں مل سکیں۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں کے باقی دوست کاوالے ساد پوائنٹ پر کچھ وقت گزارنے کے بعد وہاں سے چلے گئے لیکن یہ دونوں وہاں ہی رک گئے۔ کافی دیر گزرنے کے باوجود بھی جب دونوں اپنے دوستوں کے پاس واپس نہ پہنچے تو ان کے دوست ساونت وادی پولیس سٹیشن چلے گئے۔ پولیس اہلکاروں نے تحقیقات کا آغاز کیا تو انہیں مقامی لوگوں کی جانب سے حادثے کے بارے میں معلوم ہوا۔ جس کے بعد پہاڑ چڑھنے اور وادیوں میں اترنے والے ماہرین کی خدمات حاصل کی گئیں تاکہ دونوں کی لاشیں نکالی جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”پی ٹی آئی نے جاتی امراءکی کہانیاں سامنے لانے کی تیاری کر لی ہے اور اگر۔۔۔“ ان کہانیوں میں کیا ہے اور یہ کب سامنے لائی جائیں گی؟ معروف صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا، نیا ہنگامہ برپا ہو گیا
رپورٹ کے مطابق دونوں لاشوں کی کھائی میں موجودگی کی تصدیق ہو چکی ہے تاہم تیز بارش کے باعث انہیں تاحال باہر نہیں نکالا جا سکا۔ بارش کے باعث پانی تیزی سے کھائی میں گر رہا ہے جبکہ اس کےساتھ کیچڑ بھی ہے جس کے باعث اس میں اترنا خاصا مشکل کام ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں افراد کے ہاتھ میں بوتلیں ہیں اور وہ کھائی کے دہانے پر لگی باڑ کو پھلانگنے کی کوشش کر رہے ہیں دو مرتبہ وہ باڑ پھلانگنے کے بجائے واپس آ جاتے ہیں لیکن تیسری مرتبہ دونوں باڑ کی دوسری جانب اترتے ہیں اور کچھ ہی لمحوں میں توازن بگڑنے کے باعث کھائی میں جا گرتے ہیں۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -