وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزارت کا چارج سنبھالتے ہی پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزارت کا چارج سنبھالتے ہی پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی ...
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزارت کا چارج سنبھالتے ہی پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

؂اسلام (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کابینہ کی تشکیل نو کے بعد چارج سنبھالتے ہی پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کو مسترد کرتے ہوئے قیمتوں میں کمی کر دی ہے ، پٹرول کی قیمتوں میں1روپے 80پیسے جبکہ ڈیزل 2روپے50پیسے کی کمی جبکہ مٹی کے تیل اور کیروسین کی قیمتوں کو برقرار کھنے کا اعلان کر دیا ہے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈٖار نے کہا ہے کہ اکتیس جولائی کوملک میں قانونی خلا تھا ، وزیر اعظم اور کابینہ موجود نہیں تھی جس کے باعث انتظامیہ نے ایکشن لئے اور جو کیا ہے وہ اس حوالے سے خزانے کے لئے بہتر تھا ۔انہوں نے کہا کہ سیکرٹری پٹرولیم اور مطلوبہ ادارے کی جانب سے پیٹرولیم کی قیمتوں اضافے کی سمری بھجوائی گئی تھی جسے انہوں نے رد کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی ہیں جس کے باعث پیٹرول فی لیٹر69.50پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد 77اعشارہ 40روپے فی لیٹر دستیاب ہو گا ۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12کے بعد ہو گا ۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ 6اگست سے 31اگست تک مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ، کیروسین آئل کی قیمتیں بر قرار رکھی گئی ہیں۔

مزید :

قومی -