اگر عمران خان اپنے کیے پر قوم سے معافی مانگ لیں تو میں بھی ان کی معذرت قبول کر لوں گی :عائشہ گلالئی

Aug 05, 2017 | 06:27 PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والی عائشہ گلالئی نے عمران خان کو پیشکش کرتے ہوئے کہاہے کہ اب بھی وقت ہے کہ وہ اپنے کیے پر قوم سے معافی مانگ لیں ،تو میں بھی ان کی معافی قبول کر لوں گی ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق عائشہ گلالئی کا کہناتھا کہ اب بھی وقت ہے عمران خا ن اپنے کیے پر قوم سے معافی مانگ لیں کیونکہ اگر معاملہ پارلیمانی کمیٹی تک چلا گیا تو ایسا نہ ہو کہ آپ کو شرمندہ ہونا پڑے کیونکہ اگر پارلیمانی کمیٹی نے مجھے طلب کیا تو میں سارے ثبوت ان کے سامنے رکھ دوں گی ۔عائشہ گلالئی کا کہناتھا کہ اگر عمران خان معافی مانگ لیتے ہیں تو میں بھی ان کی معافی کو قبول کر لوں گی ۔

مزیدخبریں