اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عائشہ گلالئی کو دکھ قابل اعتراض میسجز آنے کا نہیں بلکہ میسجز کے بند ہونے کا ہے۔
اگر عمران خان اپنے کیے پر قوم سے معافی مانگ لیں تو میں بھی ان کی معذرت قبول کر لوں گی :عائشہ گلالئی
نجی ٹی وی سما نیوز کے پروگرام ’’360ایجنڈا ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کاتحریک انصاف کی خاتون باغی رہنما عائشہ گلا لئی پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی کا معاملہ بلیک میلنگ ہے اوران کی اصلیت کھل عوام کے سامنے آچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خود کو تحقیقات کے لئے پیش کردیاہے جبکہ عائشہ کو دکھ قابل اعتراض میسجز آنے کا نہیں بلکہ میسجز کے بند ہونے کا ہے۔فواد چوہدری کا بیان اس طرف اشارہ کرتاہے کہ عائشہ گلالئی کو پیغامات موصول ہوتے تھے۔