پی ٹی آئی سیاسی مقاصدکے لیے عائشہ احد کو سامنے لائی ہے:عائشہ گلالئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والی عائشہ گلالئی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی مقاصد کے لیے عائشہ احد کو استعمال کر رہی ہے ،اس با ت کا واضح ثبوت عائشہ احد کی پریس کانفرنس کے دوران اردگرد بیٹھی پی ٹی آئی کی خواتین ہیں ۔
عائشہ گلالئی کا کہنا تھا پی ٹی آئی کے چئیر مین عمران خان کے بارے میری پریس کانفرنس کے بعد ہی ان کو عائشہ احد کا کیوں خیال آیا؟اب سے پہلے پی ٹی آئی نے اس معاملے کو کیوں نہیں اٹھایا ؟جیسے میں نے کانفرنس کی یہ لوگ عائشہ احد کو آگے لے کر آگئے،عوام نے سپانسرڈ پریس کانفرنس اور میری اکیلی کا پریس کانفرنس کا فرق بھی دیکھ لیا۔ان کاکہنا تھا کہ مجھے عائشہ احد سے ہمدردی ہے ان کو انصاف ملنا چاہیے۔
عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ میرا مقصد خواتین کو ظلم کے خلاف آواز اٹھانے کا حوصلہ دلانا تھا،آج کے بعد کوئی بھی قوم کی بہن بیٹیوں کو ہراساں نہیں کر سکے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ احتساب کرنا ہے تو پرویز خٹک کا کریں جس کے خلاف عوام چیخ و پکار کر رہی ہے ۔