ن لیگ والے’’ سیاسی مردے ‘‘ کو کب تک کندھوں پر اٹھائے پھریں گے؟ شریف برادران بے گناہ کارکنوں کے قاتل ہیں:ڈاکٹر طاہر القادری

ن لیگ والے’’ سیاسی مردے ‘‘ کو کب تک کندھوں پر اٹھائے پھریں گے؟ شریف ...
ن لیگ والے’’ سیاسی مردے ‘‘ کو کب تک کندھوں پر اٹھائے پھریں گے؟ شریف برادران بے گناہ کارکنوں کے قاتل ہیں:ڈاکٹر طاہر القادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان  آن لائن) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ ن لیگ والے نواز شریف کے ’’سیاسی مردے ‘‘ کو کب تک کندھوں پر اٹھائے پھریں گے؟  بہتر ہو گا  کہ اس سیاسی نعش کو متعفن ہونے سے پہلے دفنا دیا جائے ، عدالت میں جھوٹے ثابت ہونے والے سڑکوں پر گواہیاں دیتے پھررہے ہیں، تاریخ رسم ’’ساتواں ‘‘ میں شریک ہجوم کو نہیں لارجر بنچ کے متفقہ فیصلے کو یاد رکھے گی۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز ‘‘ کے مطابق عوامی تحریک کی کورکمیٹی کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے  کہا کہ8اگست کو وطن پہنچوں گا،سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے قانونی جنگ تیز کرینگے، شریف برادران ہمارے بے گناہ کارکنوں کے قاتل ہیں، انشاء اللہ تعالیٰ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ بھی پبلک ہو گی اور شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کو انصاف بھی ملے گا، شہباز شریف کا اقتدار انصاف کے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ہماری طاقت اللہ کا بھروسہ اور اس کے عوام ہیں، عوام نے شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کا ساتھ دیا، شریف برادران تمام تر کوشش کے باوجود سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کو داخل دفتر نہ کر سکے، ہم نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر پر پہرہ دیا اور اسے زندہ رکھا، ہماری تین سالہ قانونی جدوجہد کا یہی حاصل ہے، امید ہے اب انصاف کی طرف پیش رفت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے غریب ورثاء نے شریف برادران کے کروڑوں روپے کو پاؤں کی ٹھوکر پررکھا اور وقت کے یہ فرعون تمام ہتھکنڈے اختیار کرنے کے باوجود کسی ایک وارث کو گواہی دینے سے نہ روک سکے اور نہ انہیں خرید سکے، شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کی یہی استقامت انصاف کی شکل میں ان کا مقدر بنے گی۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ سپریم کورٹ کے لارجر بنچ کا فیصلہ تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا،عدالت سے نااہل قرار پانے کے بعد نواز شریف پارٹی عہدہ یہاں تک کہ بنیادی ممبر شپ رکھنے کے بھی اہل نہیں رہے، الیکشن کمیشن کو اپنا آئینی و قانونی کردار ادا کرتے ہوئے نواز شریف کو پارٹی اجلاسوں کی صدارت سے روکنا چاہیے۔

مزید :

قومی -