بھارت ، گاڑی کی کھڑی کار سے ٹکر ، 5 افراد ہلاک ، 8 زخمی
نئی دہلی(آن لائن) بھارت ایک گاڑی کھڑی کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ8 زخمی ہو گئے ۔
بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ ریاست اترپردیش کے ضلع جایونیور میں اس وقت پیش آیا جب تیرہ افراد پر مشتمل گاڑی ایک کھڑی کار سے ٹکرا گئی ۔ حادثے کے نتیجے میں5 افراد موقع پر ہلاک جبکہ8 زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا ۔تاہم حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔