مولانا فضل الرحمان نے دل کے عارضہ سے متعلق ڈاکٹرز کے 15روزہ آرام کے  مشورے کو نظر انداز کردیا

 مولانا فضل الرحمان نے دل کے عارضہ سے متعلق ڈاکٹرز کے 15روزہ آرام کے  مشورے کو ...
 مولانا فضل الرحمان نے دل کے عارضہ سے متعلق ڈاکٹرز کے 15روزہ آرام کے  مشورے کو نظر انداز کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دل کے عارضہ سے متعلق ڈاکٹرز کے 15روزہ آرام کے  مشورے کو نظر انداز کردیا ،وہ آج (اتوار کو )صوبہ خیبرپختونخوا میں اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے اور 8اگست کے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سامنے دھرنے کی تیاریوں کی ہدایات جاری کریں گے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمن  نے گزشتہ روز دل میں تکلیف پر راولپنڈی  امراض قلب انسٹی ٹیویٹ سے اپنا معائنہ کرایا تھا،جس میں ان کے دل کے ساتھ والی شریان میں مسئلہ کی نشاندہی ہوئی تھی جس پر ان کی فوری سی ٹی انجیو کی گئی تھی ،معالجین نے مولانا کو 15روزہ آرام کا مشورہ دیا  تھا تاہم مولانا فضل الرحمان نے ڈاکٹرز  کی ہدایات کو نظر انداز کردیا اور اپنی سیاسی اور انتخابی دھاندلی کے خلاف سرگرمیوں کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،ان کے ترجمان کا بھی کہنا ہے کہ وہ معمول کے مطابق اپنی جماعتی مصروفیات جاری رکھیں گے ۔مولانا فضل الرحمان آج (اتوار کو )صوبائی دارالحکومت پشاور میں صوبائی شوریٰ اور مجلس عاملہ کے ارکان سے انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاجی منصوبے پر مشاورت کریں گے ،جس کے تحت پہلے مرحلے میں  8 اگست کو اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنا ہوگا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد