16رکنی کمیٹی کی سفارشات منظور،اتحادی جماعتوں کے وسیع تر اتحاد کے ’’ پلان آف ایکشن‘‘ پر عملدرآمد شروع 

16رکنی کمیٹی کی سفارشات منظور،اتحادی جماعتوں کے وسیع تر اتحاد کے ’’ پلان آف ...
 16رکنی کمیٹی کی سفارشات منظور،اتحادی جماعتوں کے وسیع تر اتحاد کے ’’ پلان آف ایکشن‘‘ پر عملدرآمد شروع 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کے وسیع تر اتحاد  پر مشتمل ’’متحدہ اپوزیشن ‘‘ نے انتخابات میں دھاندلی کا نشانہ بننے والے قومی وصوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کو ہر صورت 8اگست بروز بُدھ کو اسلام آباد پہنچنے کی باقاعدہ ہدایت کر دی، اتحادی قائدین نے پلان آف ایکشن سے متعلق 16رکنی کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی ہے، ڈویژنل اور ضلعی تنظیموں کو فوری طور پر انتخابی امیدواروں کو 8اگست کے دھرنے سے آگاہ کرنے کی ہدایت کر دی گئی جبکہ ہارنے والے امیدواروں نے اسلام آباد کیطرف رخت سفر باندھ لیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن ، پاکستان پیپلز پارٹی، متحدہ مجلس عمل، عوامی نیشنل پارٹی اور دیگر قوم پرست جماعتوں پر مشتمل ہم خیال کے جماعتوں کے وسیع تر اتحاد کے قائدین نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی انتخابی احتجاجی حکمت عملی کے بارے میں سفارشات کی منظوری دے دی ہے، یہ سفارشات اتحاد کے اہم رہنما مشاہد حسین سید کی طرف سے بھجوائی گئی تھیں اور انہوں نے کمیٹی کے منٹس تیار کیے تھے۔ ذرائع نے دعوٰی کیا ہے کہ اتحاد میں شامل تمام جماعتوں کے قائدین نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کو 8اگست کو اسلام آباد پہنچنے کی کال دے دیتے ہوئے ان پارٹیوں نے ڈویژنل و ضلعی تنظیموں کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ فوری طور پر انتخابی دھاندلی کا نشانہ بننے والے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں سے رابطے شروع کر دیں اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سامنے احتجاجی دھرنے کے منصوبے سے آگاہ کریں اور جلد اسلام آباد پہنچنے کی کوشش کریں تا کہ بعد میں کسی مشکل صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ بعض ڈویژنوں اور اضلاع سے ان امیدواروں نے اسلام آباد کیطرف رخت سفر باندھ لیا ہے ۔

مزید :

قومی -