امن جرگہ نے دیامر میں سکول جلانا عالمی سازش قرار دے دیا

05 اگست 2018 (01:11)

گلگت(ڈیلی پاکستان آن لائن)دیامر امن جرگہ نے دیامر اور چلاس میں طالبات کے سکول جلانے کو عالمی سازش قرار دے دیا ہے۔

گلگت پریس کلب میں ہنگامی کانفرنس کرتے ہوئے امن جرگے کے ارکان نے کہا کہ بوکوحرام کی طرح رات کے اندھیرے میں طالبات کے سکول جلائے جانے کی مذمت کرتے ہیں، ایسے واقعات 2009 سے ہو رہے ہیں جن کا آج تک تدارک نہیں کیا گیا۔جرگے کے عمائدین نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت کا یہی رویہ رہا تو پورا گلگت بلتستان ایک بار پھر پر تشدد واقعات کی لپیٹ میں آ جائے گا۔جرگے کے قائدین کا کہنا تھا کہ یہ وقعات دیامر بھاشا ڈیم اور سی پیک کے خلاف ایک گہری سازش ہیں، ہم سیکیورٹی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سازش کو جلد از جلد بے نقاب کیا جائے۔اس موقعہ پر سابق صوبائی وزیر عنایت اللہ شمالی اور دیگر افراد نے اداروں اور حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی

مزیدخبریں