سیون اے سائیڈ ورلڈکپ ، لیڑر لیگز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

سیون اے سائیڈ ورلڈکپ ، لیڑر لیگز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)لیڑرلیگز پاکستان نے پرتگال کے شہر لزبن میں رواں سال ہونے والے سیون اے سائیڈ ورلڈ کپ کے لیے 14 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔لزبن میں 23ستمبر سے 29ستمبر 2018تک ہونے والے 35 ملکی سائیڈ اے ورلڈ کپ میں طارق لطفی پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے جبکہ ٹیم میں لاہور کے علاوہ پشاور، کراچی، کوئٹہ اور دیگر ٹیموں کے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔قومی ٹیم میں لیڑرلیگز نیشنل چمپئن شپ کی فاتح لاہور کی ٹیم کے 10کھلاڑیوں کے علاوہ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل تک رسائی کرنے والی ٹیموں کراچی، کوئٹہ اور پشاور کا ایک، ایک کھلاڑی شامل ہے۔اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کرنے والے گول کیپر سمیر خان کو بھی 14رکنی ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ سیون اے سائیڈ ورلڈ کپ میں ہر ٹیم 14کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔سیون اے سائیڈ ورلڈ کپ میں شامل 32ٹیموں کو 8گروپ میں تقسیم کیا گیا اور پاکستان کو روس ، اسپین اور مالڈوا کے ساتھ گروپ بی میں رکھا گیا ہے۔ٹورنامنٹ کے گروپ میچوں کے اختتام پر ہر گروپ سے 2 سرفہرست ٹیمیں پری کوارٹرفائنل میں جگہ بنالیں گی جس کے بعد کوارٹر فائنل، سیمی فائنل اور فائنل میچ ہوگا۔ٹورنامنٹ کا فائنل 29ستمبر کو کھیلا جائے گا۔سیون اے سائیڈ ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم آفاق احمد (کپتان)، حافظ محمد ولید، عمر جاوید ،حیدر علی، سعد علی خان، زید محمود، عامر اقبال گوندل،عبدالحنان، ذبیح ا? وڑائچ ، محمد زبیر، عادل، محمد عالمگیر، محمد کاشف ، ظفر خان، سمیر احمد پر مشتمل ہوگی۔